ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 2000روپے کے نوٹ جاری کرنا غیر قانونی قدم ہے :کانگریس

2000روپے کے نوٹ جاری کرنا غیر قانونی قدم ہے :کانگریس

Tue, 22 Nov 2016 11:08:36    S.O. News Service

نئی دہلی، 21؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی پر 2000روپے کے نوٹ جاری کرتے وقت قانون پر عمل نہ کرنے کا آج الزام لگایا اور اس معاملے کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا ۔کانگریس کے سینئر لیڈر آنند شرما نے دعوی کیا کہ وزیر اعظم نے ملک کو مالی افراتفری کی پوزیشن میں ڈال دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2000روپے کے نوٹوں کو لانا ایک غیر قانونی عمل ہے، کیونکہ نئے نوٹ چھاپنے کے لیے آر بی آئی ایکٹ کے تحت جو نوٹیفکیشن جاری کرنا ضروری ہوتا ہے، وہ جاری نہیں کیا گیا اور قانون کے تحت لازمی چیز کو نظر انداز کیا گیا۔شرما نے نوٹ تبدیل کرنے والوں کی انگلی پر سیاہی لگائے جانے کے حکومت کے قدم کی بھی تنقید کی۔کانگریس نے کہا کہ متحد اپوزیشن اس معاملے کو عوامی تحریک کا موضوع بنانے کے علاوہ پارلیمنٹ میں زور دار طریقے سے اٹھائے گا۔راجیہ سبھا میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم جان بوجھ کر اہم معاملات سے توجہ بھٹکانے کی کوشش کر رہے ہیں اور قوم پرستی کی آڑ میں بلیک منی کے خلاف جنگ لڑنے والے کا ڈھونگ کرکے غریب لوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور اس قدم کو درست بتانے کی ان کی دلیل کی حمایت کر رہے لوگ آئین اور قانون کے معاملے میں ناواقف ہیں۔


Share: